9 جون، 2025، 12:38 PM

ہر قیمت پر فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، یمنی نائب وزیراعظم

ہر قیمت پر فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، یمنی نائب وزیراعظم

یمن کے نائب وزیراعظم نے صہیونی حکومت کے خلاف فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ سے وابستہ حکومت کے نائب وزیرِاعظم جلال الرویشان نے ایک بار پھر فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی جرائم اور غزہ میں جاری نسل کشی، بین الاقوامی سازباز اور عرب ممالک کی خاموشی کے سائے میں انجام پا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یمنی عوام فلسطینی مزاحمت کی حمایت پر قائم ہیں اور ہر قسم کے دباؤ، پابندی یا خطرے کے باوجود اپنی اس پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

جلال الرویشان نے تاکید کی کہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے صہیونی قابضین کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

الرویشان نے انکشاف کیا کہ دشمن، یمن کے اندر بدامنی پھیلا کر مزاحمتی پالیسی کو متاثر کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں دارالحکومت صنعاء میں پہلی مرتبہ ایک جامع سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے تاکہ دشمن کی سازشوں کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جاسکے۔

News ID 1933312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha