مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی تنظیم مقاومت اسلامی نے صہیونی بندرگاہ ایلات پر اتوار کو علی الصبح ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع صہیونی بندرگاہ ایلات پر تنظیم کے مجاہدین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے غزہ کے مظلوم عوام پر صہیونی حملوں اور نسل کشی کے جواب میں کیا گیا ہے۔
تنظیم نے کہا ہے کہ جب تک غزہ میں جارحیت ختم نہیں ہوگی صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ