مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
تنظیم نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں تنظیم نے صہیونی بندرگاہ ایلات کے جنوب میں تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں ایلات بندرگاہ پر موجود تنصیبات کو کامیابی کے ساتھ ہدف بنایا گیا ہے۔
غزہ پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے صہیونی فوجی تنصیبات پر حملے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عراق، لبنان اور یمن سے صہیونی تنصیبات پر مسلسل حملے ہورہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ