مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی بندرگاہ ایلات پر عراقی مقاومت نے ڈرون حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد بندرگاہ کے نواحی علاقوں میں سائرن بجانے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
صہیونی حکام نے حملوں کے بعد کہا ہے کہ ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کے لئے ائیرڈیفنس سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب عراقی مقاومت اسلامی نے ایک بیان میں صہیونی بندرگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی اسلامی مقاومت نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملے کئے ہیں جن میں ایلات بندرگاہ بھی شامل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرون حملہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
صہیونی حکومت نے حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ