14 مئی، 2024، 10:45 AM

منگل کو علی الصبح عراقی مقاومت کا صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملہ

منگل کو علی الصبح عراقی مقاومت کا صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملہ

مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملہ کرکے صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے منگل کو علی الصبح صہیونی اعلان کیا ہے کہ صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلات بندرگاہ پر حملے کے لئے پہلی مرتبہ "الارفد" نامی ڈرون طیارے کو استعمال کیا گیا ہے جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

اس سے پہلے صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایلات میں دفاعی سسٹم کے فعال ہونے کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حملوں کے ردعمل میں صہیونی تنصیبات پر حملے شروع کررکھے ہیں۔ تنظیم نے کئی مرتبہ اپنے بیانات میں حملوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

News ID 1923939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha