24 مئی، 2024، 3:59 PM

مقاومت اسلامی عراق کا حیفہ پر ڈرون حملہ

مقاومت اسلامی عراق کا حیفہ پر ڈرون حملہ

مقاومت اسلامی عراق نے صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملے کا دعوی کیا ہے۔

مقاومت اسلامی عراق نے کہا ہے کہ تنظیم نے جمعہ کو علی الصبح حیفا میں صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تنظیم نے دو ڈرون طیاروں کی تصویر جاری کردی ہے جو صہیونی بندرگاہ کی طرف حرکت کررہے ہیں۔

مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام پر مظالم کے ردعمل میں اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایلات میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت شروع کے بعد کئی ممالک سے تعلق رکھنے والی مقاومتی تنظیموں نے اسرائیل کے خلاف حملے شروع کررکھے ہیں۔

News ID 1924271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha