مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے غزہ میں صہیونی حملوں کا جواب دیتے ہوئے حیفا میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام پر جارحیت کے جواب میں عراقی مجاہدین نے حیفا میں صہیونی آئل ریفائنری پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ تنظیم نے اس سے پہلے ایلات بندرگاہ پر بھی ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔ تنظیم نے انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کا سلسلہ نہ رکا تو مستقبل میں صہیونی تنصیبات پر مزید حملے کئے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ