مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ایران میں مختلف مقامات پر شرارت آمیز اقدامات کے بعد ایران نے جوابی حملے کی دھمکی دی ہے۔
گذشتہ حملوں میں صہیونی فوجی مراکز اور دفاعی تنصیبات کو ہونے والے نقصانات کے پیش نظر صہیونی حکومت نئے ایرانی حملے کے بارے میں تشویش کا شکار ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ تل ابیب حکام نے ایران کے متوقع حملے کو روکنے کے لئے اپنا دفاعی نظام مزید مضبوط کرنا شروع کیا ہے۔
ایران نے وعدہ صادق 1 اور 2 میں صہیونی فوج کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔
آپ کا تبصرہ