4 اگست، 2024، 2:21 PM

حزب اللہ کے جوابی حملے صہیونی فوجی مراکز تک محدود نہیں ہوں گے، ایران

حزب اللہ کے جوابی حملے صہیونی فوجی مراکز تک محدود نہیں ہوں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد حزب اللہ کے جوابی حملے فوجی مراکز تک محدود نہیں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد حزب اللہ کے جوابی حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ آج تک حزب اللہ غیر اعلانیہ طور پر اس بات کی پابند تھی کہ اپنے حملوں میں صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی تنظیم نے سرحدی علاقوں میں صرف فوجی مراکز اور تنصیبات کو ٹارگٹ کیا تھا تاہم صہیونی حکومت کی بدمعاشی بہت بڑھ گئی۔ گذشتہ ہفتے ضاحیہ میں رہائشی عمارت پر حملہ کرکے نتن یاہو انتظامیہ نے تمام حدود کو کراس کیا ہے۔

ایرانی نمائندے نے کہا کہ حزب اللہ اس مرتبہ اپنے جوابی حملے میں اہداف کو دقت اور باریک بینی کے ساتھ انتخاب کرے گی۔ اس مرتبہ حملے دفاعی اور فوجی تنصیبات تک محدود نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ ہفتے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں حملہ کرکے حزب اللہ کے اعلی کمانڈر فواد شکر کو شہید کردیا تھا۔

News ID 1925781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha