22 اپریل، 2024، 10:55 AM

شام، ایک گھنٹے کے اندر دو امریکی اڈوں پر حملہ

شام، ایک گھنٹے کے اندر دو امریکی اڈوں پر حملہ

شام کے مشرقی علاقے میں مختصر وقت کے اندر دو امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجی اڈوں اور دفاعی تنصیبات پر حملے بڑھ گئے ہیں۔

ملک کے مشرق میں واقع تیل کے کنویں پر قائم امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق دونوں فوجی اڈوں پر ایک گھنٹے کے اندر حملہ کیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق الجیر میں واقع امریکی اڈے کو حملے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

دیرالزور میں واقع اڈے پر حملے کے بعد دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم نقصانات کے بارے میں تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ ان دونوں اڈوں پر دو مہینوں کے وقفے کے بعد اچانک حملہ کیا گیا ہے جس میں ڈرون طیارے اور میزائل استعمال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب رائٹرز نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی سرحد سے شام کے شمال مشرق میں واقع امریکی اڈے پر پانچ میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

News ID 1923473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha