28 اکتوبر، 2024، 9:13 AM

شام، عراقی سرحد کے نزدیک امریکی فوجی اڈے میں دھماکہ

شام، عراقی سرحد کے نزدیک امریکی فوجی اڈے میں دھماکہ

شام کے سرحدی صوبے حمص میں امریکی دہشت گرد فوج کے اڈے میں دھماکہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں واقع امریکی دہشت گرد فوج کے زیراستعمال اڈے میں دھماکہ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عراقی سرحد کے نزدیک واقع اڈے پر حملہ کیا گیا جس کے بعد اڈے کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عراق اور اردن کی سرحد کے نزدیک شامی صوبے حمص میں امریکی فوجی اڈا ہے جس میں امریکی دہشت گرد فوجی رہتے ہیں۔ اس اڈے پر ماضی میں بھی کئی مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کی جانب سے واقعے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

News ID 1927742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha