25 جنوری، 2024، 10:22 AM

امریکی جنگی کشتی پر میزائل حملہ کیا ہے، یمنی فوج

امریکی جنگی کشتی پر میزائل حملہ کیا ہے، یمنی فوج

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے باب المندب سے گزرنے والی امریکی کشتی پر میزائل حملہ کرکے اسرائیل کی طرف جانے والی امریکی تجارتی کشتی کا راستہ روک دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد لبنان کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے امریکی فوج کی جنگی کشتی پر میزائل حملے کا دعوی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکی جنگی کشتیوں کے ساتھ ایک تصادم کے دوران میزائل حملہ کرکے باب المندب سے گزرنے والی امریکی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تصادم کے دوران یمنی فوج کے میزائل امریکی کشتی کو لگے ہیں۔ حملوں کی وجہ سے اسرائیل کی طرف سے جانے والی امریکی تجارتی کشتیاں بھی عقب نشینی پر مجبور ہوگئی ہیں۔

میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ امریکی فوجی کشتی سے یمنی میزائلوں کو گرانے کی کوشش کی گئی تاہم میزائل اپنے ہدف پر لگے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان دو گھنٹے تک تصادم جاری رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ مکمل ختم کرنے تک صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1921469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha