مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن کے مختلف شہروں میں امریکہ اور برطانیہ نے حملہ کیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یمن کے مختلف مقامات کی طرف امریکہ اور برطانیہ کی افواج نے میزائل داغے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے مجموعی طور پر یمن میں دس مقامات پر اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
صبا نیوز نے بھی تائید کی ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ نے صنعاء، حدیدہ، صعدہ اور ضمار کے صوبوں میں یمنی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی بحریہ کے اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ امریکی اور برطانوی کشتیوں سے یمن کے مختلف مقامات پر میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
سی این این سے بات کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ حملہ ختم ہوگیا البتہ خطرات برقرار رہنے کی صورت میں امریکہ دوبارہ حملہ کرسکتا ہے۔
الجزیرہ نے یمن کے چار صوبوں میں حملوں کی خبر دی ہے جن میں صبوہ حج اور مغربی یمن کے تین صوبے شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ