28 مارچ، 2025، 10:54 PM

نیتن یاہو نے موساد کو غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی کا منصوبہ سونپ دیا، ذرائع کا انکشاف

نیتن یاہو نے موساد کو غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی کا منصوبہ سونپ دیا، ذرائع کا انکشاف

ایک امریکی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے خفیہ ایجنسی موساد کو غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی کا منصوبہ سونپ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی نیوز سائٹ Axios نے اسرائیلی اور امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو نے موساد کو ایسے ممالک کی تلاش کا مشن سونپا ہے جو غزہ کے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو قبول کرنے پر رضامند ہوسکتے ہیں۔ 

اس امریکی ویب سائٹ نے مزید دعوی کیا ہے کہ اس سلسلے میں صومالیہ اور جنوبی سوڈان اور کچھ دوسری حکومتوں جیسے انڈونیشیا کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے چند ہفتے قبل یہ خفیہ مشن موساد کو سونپا تھا۔

 ایکسیوس نے ایک امریکی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے پر سنجیدگی سے عمل نہیں کر رہے ہیں۔ اس امریکی ذریعے نے مزید کہا کہ امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف غزہ میں ایک نئے معاہدے پر پہنچنے کے خواہاں ہیں جو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی ضمانت دے سکے۔

News ID 1931465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha