28 مارچ، 2025، 9:56 PM

دبئی اور ابوظہبی ہمارا اگلا ہدف ہوں گے، انصار اللہ کا انتباہ

دبئی اور ابوظہبی ہمارا اگلا ہدف ہوں گے، انصار اللہ کا انتباہ

انصار اللہ نے یمن کے خلاف امارات کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی تعاون پر ابوظہبی اور دبئی پر میزائل حملے کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق۔ یمن کی انصار اللہ کی سپریم کونسل کے رکن محمد الفرح نے ایکس پر متحدہ عرب امارات کے حکام کے نام ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملوں میں انٹیلی جنس اور میدانی تعاون فراہم کرنے والے تمام غداروں کے خلاف جوابی کاروائی کی جائے گی۔ 

 انہوں نے کہا کہ اماراتی غداروں کے اس طرح کے اقدامات کا سخت جواب دیا جائے اور وہ جلد ہی اس خیانت کی قیمت ادا کریں گے۔

 الفرح نے خبردار کیا کہ یمنی میزائلوں سے نہ صرف المخا اور شبوہ شہروں کو نشانہ بنایا جائے گا بلکہ ابوظہبی اور دبئی بھی یمنی ردعمل کا اگلا ہدف ہوں گے۔

News ID 1931460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha