28 مارچ، 2025، 6:11 PM

شہر انقلاب کے عوام کا یوم القدس پر صیہونی رژیم کے خلاف بے مثال احتجاج+ ویڈیو

شہر انقلاب کے عوام کا یوم القدس پر صیہونی رژیم کے خلاف بے مثال احتجاج+ ویڈیو

مذہبی شہر قم کے انقلابی عوام نے یوم القدس کے موقع پر شاندار ریلی نکال کر طفل کش صیہونی حکومت کے جرائم کی بھرپور مذمت کی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر کی طرح ایران کے مذہبی شہر قم کے انقلابی عوام نے یوم القدس کے موقع پر شاندار ریلی نکال کر صیہونی رژیم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

 شہر انقلاب میں قدس ریلی کا آغاز  حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک سے ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مصلائے قدس پر اختتام پذیر ہوا۔

 ریلی کے شرکاء نے ایران، فلسطین اور لبنان کی حزب اللہ کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے۔

شرکاء نے غزہ کی مزاحمت اور نہتے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کئی سو میٹر طویل فلسطین جھنڈا بھی اٹھا رکھا تھا۔

مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی رژیم کے جرائم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

 اس سال قم میں یوم القدس کا عوامی اجتماع نہایت شاندار اور بے مثال رہا۔

News ID 1931455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha