مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران کے بقیةالله الاعظم ثقافتی و سماجی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے یوم القدس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ملت کا یہ جوشیلا سیلاب اسرائیل کو بہا لے جائے گا اور ختم کردے گا۔
جنرل جعفری نے عوام کی بھرپور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ واضح ہے، عوام جوش و محبت کے ساتھ بڑی تعداد میں باہر نکلے ہیں تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کریں۔ ایرانی قومگزشتہ چالیس سالوں سے فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ ملت کا طوفانی سیلاب اسرائیل کو بہا لے جائے گا اور نیست و نابود کردے گا۔
آپ کا تبصرہ