1 اپریل، 2025، 2:51 PM

ایرانی بحریہ کا ایندھن سمگل کرنے والے دو غیر ملکی ٹینکرز کے خلاف آپریشن

ایرانی بحریہ کا ایندھن سمگل کرنے والے دو غیر ملکی ٹینکرز کے خلاف آپریشن

ایران کی بحریہ نے خلیج فارس کے پانیوں میں اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے دو غیر ملکی ٹینکروں کو ضبط کر لیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بحریہ نے ایک آپریشن کے دوران، سٹارٹ 1 اور ونٹیج نام کے دو غیر ملکی ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا ہے،جو تین ملین لیٹر سے زیادہ اسمگل شدہ ایندھن لے جا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق  دونوں ٹینکروں کے عملے کے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

حالیہ برسوں میں ایرانی حکام نے ایندھن کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایرانی سرحدی پولیس نے خلیج فارس کے پانیوں میں 10 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ تیل لے جانے والے جہاز کو ضبط کر لیا تھا۔

News ID 1931545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha