مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران عراقی حکومت اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا ایران عراق کے ساتھ اپنے تمام معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ خطے میں انتشار پھیلانے کی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
اس موقع پر عراقی وزیر اعظم نے ایران کی قیادت اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلم اقوام کے درمیان وسیع اتحاد کی امید کا اظہار کیا۔
شیاع السودانی نے کہا کہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ایران اور عراق کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران اور عراق کی قوموں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط ہونا چاہیے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق ایران کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید اس اعتماد کا اظہار کیا کہ رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں ایران تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا اور عراق کسی بھی بیرونی دباؤ کے مقابلے میں اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
آپ کا تبصرہ