9 نومبر، 2023، 8:18 AM

صہیونی تجاوزات ختم ہونے تک حملے جاری رہیں گے، انصاراللہ

صہیونی تجاوزات ختم ہونے تک حملے جاری رہیں گے، انصاراللہ

انصاراللہ کے ترجمان نے امریکی ڈرون طیارہ تباہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک صہیونی مظالم ختم نہ ہوجائیں، اسرائیلی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے یمنی فضائی دفاعی سسٹم کے ذریعے امریکی ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا  کہ یمنی پانیوں میں امریکی ڈرون طیارے کو تباہ کرکے ہم نے ثابت کردیا ہے کہ ہماری سرحدوں پر کسی قسم کی جارحیت اور مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے چند گھنٹوں پہلے امریکی ڈرون طیارہ ایم کیو 9 کو تباہ کردیا تھا جوکہ جاسوسی کے لئے یمنی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔
محمد عبدالسلام نے مزید کہا کہ ہماری فوج نے امریکی ڈرون کو سرنگون کرکے اپنی آمادگی کا ثبوت دیا ہے۔ غزہ کے عوام کے لئے ہماری حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 

News ID 1919896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha