19 جنوری، 2024، 3:59 PM

اردنی عوام کا غزہ کی حمایت میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

اردنی عوام کا غزہ کی حمایت میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

اردن کے عوام نے ملک کے دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ کے باشندوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ اردن کے دارالحکومت امان میں مقیم شہریوں نے آج  امریکی سفارت خانے کے سامنے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا۔ المیادین نے ایران اور یمن کے عوام کے فلسطین کے حق میں احتجاجی مارچ کا بھی ذکر کیا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی یمن (صعدہ) کے عوام نے بھی آج مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں ریلی نکالی۔

ریلی کے شرکاء نے "ہم فلسطین کی حمایت پر ثابت قدم ہیں اور دہشت گردی کا اصل سرغنہ امریکہ ہے" کے نعرے لگائے اور فلسطین کی حمایت میں یمن کی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے قومی موقف کی تائید کی۔

یمن کے عوام نے صہیونی امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے اور مقبوضہ سرزمین کی طرف بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روکنے میں اپنے ملک کی مسلح افواج کی فوجی کارروائیوں کی بھی حمایت کی۔

News ID 1921367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha