29 مارچ، 2023، 6:07 PM

فلسطین، نابلس میں جھڑپیں، فلسطینی مجاہدین نے قابض فوج کو عقب نشینی پر مجبور کردیا

فلسطین، نابلس میں جھڑپیں، فلسطینی مجاہدین نے قابض فوج کو عقب نشینی پر مجبور کردیا

غاصب صہیونی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس کے مشرقی علاقوں میں حملہ کردیا۔ فلسطینی مجاہدین نے صہیونی حملہ آوروں کا مقابلہ کرکے عقب نشینی پر مجبور کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مغربی کنارے پر واقع شہر نابلس میں فسلطینی شہریوں پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ فلسطینی مقاومتی محاذ کے جوانوں نے صہیونی حملہ آوروں کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں صہیونی فورسز عقب نشینی پر مجبور ہوگئیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایک گھر کو محاصرے میں لینے کے بعد اس میں موجود 16 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ غاصب فورسز کے حملے کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے فوجی کاڑیوں پر حملہ کیا اور عقب نشینی پر مجبور کیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے بھی خبر دی ہے کہ صہیونی فورسز نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں حملوں کے دوران چھے فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دراین اثناء رام اللہ کے شمال مغربی شہر بیت ریما سے بھی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کے حملے اس وقت ہورہے ہیں جب صہیونی آبادکار غاصب سیکورٹی فورسز کی حمایت کے تحت مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کی کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1915578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha