9 مارچ، 2024، 11:16 AM

طوفان الاقصی، غرب اردن میں صہیونی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیاں

طوفان الاقصی، غرب اردن میں صہیونی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیاں

فلسطینی مجاہدین نے غرب اردن کے کئی مقامات پر صہیونی فورسز کے خلاف کاروائیاں کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی مجاہدین نے کئی مقامات پر غاصب صہیونی فورسز کے خلاف کاروائیاں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے نابلس کے مغربی قصبے زواتا میں صہیونی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے دشمن عقب نشینی پر مجبور ہوگئے۔
دوسری جانب شہداء الاقصی بریگیڈز نے دعوی کیا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے غرب اردن کے مختلف مقامات پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ نابلس کے جنوب میں واقع صہیونی فوجی مرکز کے نزدیک جاکر مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔
نابلس کے مشرقی علاقے میں بھی اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر تعیینات اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔ فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
دراین اثناء غرب اردن کے علاقے قیلقیلیہ میں بھی صہیونی فوجی اڈے پر مجاہدین کے حملے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔
 

News ID 1922479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha