1 مارچ، 2024، 9:24 AM

طوفان الاقصی، غرب اردن میں فلسطینی مجاہدین کی صہیونی فورسز کے خلاف کاروائی

طوفان الاقصی، غرب اردن میں فلسطینی مجاہدین کی صہیونی فورسز کے خلاف کاروائی

غرب اردن میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے غرب اردن کے قصبے طولکرم میں اسرائیلی فوجی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے حملے کے بعد فوجی مرکز میں دھماکہ ہوا جس کے بعد دھوئیں کا بادل اٹھ رہا ہے۔

دوسری جانب غرب اردن کے علاقے نابلس میں بھی مقاومتی جوانوں نے صہیونی فوجیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

News ID 1922285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha