مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف شہروں میں صہیونی فورسز کے مظالم جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق صہیونی فوج نے رام اللہ کے علاقے البیرہ میں مکانات پر چھاپے مارے۔ اس موقع پر فلسطینی جوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے چھاپے کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین کی بے حرمتی کی۔ صہیونیوں نے کئی بے گناہ فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا۔
صہیونی حکومت نے طوفان الاقصی کے بعد غرب اردن کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 9 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ