18 مئی، 2024، 11:32 PM

غرب اردن، مجاہد کمانڈر کی شہادت، جنین میں عمومی سوگ کا اعلان

غرب اردن، مجاہد کمانڈر کی شہادت، جنین میں عمومی سوگ کا اعلان

صہیونی فضائیہ کے حملے میں مقامی کمانڈر کی شہادت کے بعد غرب اردن کے شہر جنین میں عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ غرب اردن کے شہر جنین میں صہیونی فضائیہ نے شدید حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی حملے میں مقامی مجاہد رہنما اسلام خمایسی شہید ہوگئے ہیں۔ جنین میں مجاہد رہنما کی شہادت کے بعد عمومی سوگ اور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے مجاہد رہنما کی شہادت کے بعد بیان میں کہا ہے کہ مجاہد رہنماؤں پر فضائی حملے دلیل ہیں کہ صہیونی فورسز کو زمینی جنگ میں مجاہدین کے مقابلے میں شکست ہوچکی ہے۔

جنین پر صہیونی حملے اور مجاہد رہنما کی شہادت کے بعد مقامی مجاہدین نے جنین کے مغرب میں صہیونی فوجیوں اور کارکنوں پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنین کیمپ پر صہیونی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو طبی سہولیات کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

News ID 1924032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha