مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کے بعد غرب اردن میں بھی اپنی جارحانہ کاروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔ مغربی کنارے میں مجاہدین غاصب صہیونیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنین کے مختلف علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی فورسز کے حملے میں 9 بے گناہ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق صہیونی فوج نے 5 افراد پر براہ راست فائرنگ کی جبکہ مزید 4 افراد بم کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔
جنین سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف حصوں میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مقاومت کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ شہر کے مشرقی محلے میں مجاہدین نے صہیونی فورسز پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا ہے۔
دراین اثناء تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم کے سنائپر شوٹرز نے فلسطینیوں کی چھتوں پر قابض صہیونی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ