مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں، عید الفطر کے دوران صحافیوں کے منظم قتل اور مسجد الاقصی پر صہیونی شدت پسندوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ قحط اور بھوک کے ذریعے فلسطینی عوام کی نسل کشی کی اپنی پالیسی ختم کرے۔
بقائی نے مغربی ممالک کی منافقانہ پالیسیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر خاموشی ان کی دوغلی پالیسی اور قانون کی حکمرانی کے دعووں کی کھلی نفی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام ممالک، خصوصا مسلم دنیا فلسطینی عوام کے ساتھ نہ صرف زبانی یکجہتی کا اظہار کریں بلکہ عملی اقدامات بھی کریں تاکہ غزہ میں خواتین اور بچوں کے بے رحمانہ قتل عام کو روکا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ