3 اپریل، 2025، 8:09 AM

دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، عراقی مقاومتی رہنما

دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، عراقی مقاومتی رہنما

عراق کی سید الشہداء بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مقاومتی تنظیم سید الشہداء بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل ابوآلاء الولائی نے امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو دی جانے والی دھمکیوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ باوقار انسان کبھی بھی حق اور باطل، حضرت موسیٰ (ع) اور فرعون، حضرت محمد (ص) اور ابو جہل، اور ایران و امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔

سید الشہداء بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ جس طرح ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے رہے، اسی طرح جب بھی ضرورت پڑی، ہم اپنی جان، ضمیر اور خون کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اس کا دفاع کریں گے۔

الولائی نے مزید کہا کہ ہمارے مستقل اور ناقابل تغیر اصول ہیں۔ اے خدا! تو گواہ رہنا!

News ID 1931576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha