مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی بیت المقدس میں واقع النفق چیک پوسٹ پر صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے گاڑی کی ٹکرانے کے بعد فائرنگ کی گئی۔
اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق، حملہ الخضر گاؤں کے قریب پیش آیا، جو مغربی بیت لحم کے علاقے میں واقع ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، جب کہ اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
واقعے کے بعد صہیونی فوج نے الرٹ جاری کرتے ہوئے النفق چیک پوسٹ کو بند کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ