12 ستمبر، 2025، 5:58 PM

مقبوضہ بیت المقدس میں عرب جوان کا حملہ، دو صہیونی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں عرب جوان کا حملہ، دو صہیونی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں عرب جوان نے چھری سے حملہ کرکے دو صہیونیوں کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس میں ایک عرب نوجوان نے چھری سے حملہ کرکے دو صہیونی شہریوں کو زخمی کر دیا، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ حملہ کرنے والا نوجوان عرب اسرائیلی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں فوجی اور پولیس کی نفری بڑھا دی گئی اور پولیس نے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ حملہ آور نوجوان شعفاط علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔

News ID 1935315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha