1 اگست، 2026، 6:15 AM

امریکی اشتعال انگیزی سے آبنائے ہرمز کی بندش مزید سخت ہوگی، ایران

امریکی اشتعال انگیزی سے آبنائے ہرمز کی بندش مزید سخت ہوگی، ایران

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جاری کشیدگی اور اشتعال انگیزی آبنائے ہرمز کی بندش کو مزید مضبوط کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جاری کشیدگی اور اشتعال انگیزی آبنائے ہرمز کی بندش کو مزید مضبوط کرے گی۔

محمد باقر ذوالقدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے بحری محاصرہ اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ جتنا جاری رہے گا، اتنا ہی آبنائے ہرمز کی بندش مضبوط ہوگی اور دیگر اہم آبی گزرگاہیں اور تجارتی راستے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کی قیمت عالمی معیشت، توانائی کی منڈیوں اور امریکی ووٹرز کو ادا کرنا پڑے گی۔

ذوالقدر کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھانے والی پالیسیوں کے اثرات صرف علاقائی سطح تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی اقتصادی نظام اور توانائی کی ترسیل پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

News ID 1940496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha