مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں چار صہیونی فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے۔
صہیونی فوجی ذرائع نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے، تاہم مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی گئیں۔
آپ کا تبصرہ