11 اکتوبر، 2023، 11:24 AM

صہیونی حکومت بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل عام میں مرتکب ہورہی ہے، ایرانی وزیرخارجہ

صہیونی حکومت بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل عام میں مرتکب ہورہی ہے، ایرانی وزیرخارجہ

امیر عبداللہیان نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں پانی، بجلی اور غذائی اجناس کی فراہمی بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کے عوام کے قتل عام میں مرتکب ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے روس کے ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سمیت خطے میں جاری کشیدگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہیان نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینی تنظیموں کی کاروائیاں نتن یاہو اور صہیونی کابینہ کی انتہا پسندی کا نتیجہ ہے۔

گفتگو کے دوران روسی وزیرخارجہ نے اسرائیلی کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرکے جنگ بندی کی جائے۔ حالیہ عرصے میں مشرق وسطی میں کئی مثبت اقدامات انجام پائے ہیں جن میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی، عرب لیگ میں شام کی واپسی اور شام اور ترکی کے درمیان روابط شامل ہیں۔ ان تمام واقعات میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکہ پورے خطے پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ خطے کے ممالک اپنے فیصلے خود کرسکتے ہیں۔

News ID 1919302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha