11 اکتوبر، 2023، 11:29 AM

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکا جائے، عبداللہیان کا سربراہ اقوام متحدہ کو خط

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکا جائے، عبداللہیان کا سربراہ اقوام متحدہ کو خط

ایرانی وزیرخارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے فلسطین میں صہیونی حکومت کی وحشیانہ کاروائیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش کے نام ایک خط میں انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے جنگی جنایات اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے اقدامات پر ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد بربریت کی انتہا کرتے ہوئے غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔ فلسطینی عوام کو بجلی اور ایندھن کے علاوہ غذائی اجناس کی فراہمی بند کرکے مکمل ناکہ بندی کی گئی ہے۔
 

News ID 1919305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha