11 اکتوبر، 2023، 2:27 PM

رہبر معظم کا پہلی بار عبرانی زبان میں صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انتباہی پیغام

رہبر معظم کا پہلی بار عبرانی زبان میں صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انتباہی پیغام

رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ایکس اکاؤنٹ Khamenei.ir نے ایک بے مثال اقدام کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبرانی میں ایک ٹویٹ شائع کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹویٹ میں رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا صیہونیوں کو خطاب میں آج کا انتباہ شائع کیا گیا جس میں 7 اکتوبر کو ہفتے کے روز مزاحمتی قوتوں کی طرف سے حملے کو غاصب صیہونی رجیم کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ اس تباہ کن صورتحال کا سبب خود صہیونی ہیں۔

 اس ٹویٹ کے متن میں کہا گیا ہے: "اے صیہونی ظالمو؛ 7 اکتوبر کو ہونے والی شکست اور بھاری نقصان ناقابل تلافی ہے۔ تم نے یہ آفت اپنے ہاتھوں کمائی ہے۔

رہبر معظم کا پہلی بار عبرانی زبان میں صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انتباہی پیغام

رہبر معظم انقلاب نے بھی منگل کے روز امام علی ملٹری یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں الاقصیٰ طوفان آپریشن کو ایک تباہ کن زلزلہ اور صیہونی حکومت کے لیے ناقابل تلافی انٹیلی جنس شکست اور فوجی ناکامی قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ صیہونی رجیم کے حامیوں کا اس حملے میں ایران کو ملوث ٹہھرانے کے دعوے کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی بہادر جوانوں اور اعلی منصوبہ ساز دماغوں نے یہ حیراکن تاریخی حماسہ تخلیق کیا۔

News ID 1919309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha