11 اکتوبر، 2023، 3:12 PM

صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملے جاری، القسام بریگیڈ کے کمانڈر کے خاندان کے متعدد افراد شہید

صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملے جاری، القسام بریگیڈ کے کمانڈر کے خاندان کے متعدد افراد شہید

صیہونی رجیم کے طیاروں نے بدھ کے روز علی الصبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف کے والد کے گھر پر بمباری کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی  ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج بدھ کی صبح غزہ کے جنوب میں خان یونس میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف کے والد کے گھر پر بمباری کی۔

اس حملے میں ضیف کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں محمد ضیف کے بھائی، بیٹے اور پوتے کی شہادت ہوئی۔

صیہونی رجیم کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں واقع مسجد عبداللہ عزام اور مغربی غزہ میں اسلامی یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا۔

News ID 1919313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha