28 مارچ، 2024، 2:41 PM

اردن، عوام کا القسام کے کمانڈر کی اپیل پر لبیک، صہیونی سفارتخانہ کا سہ روزہ محاصرہ

اردن، عوام کا القسام کے کمانڈر کی اپیل پر لبیک، صہیونی سفارتخانہ کا سہ روزہ محاصرہ

محمد ضیف کی اپیل پر اردن کے عوام نے لبیک کہتے ہوئے تین دنوں سے صہیونی سفارتخانے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف نے عرب اور مسلمان عوام سے فلسطین کی آزادی میں شریک ہونے کی اپیل کی تھی۔ اردن میں عوام نے القسام کے کمانڈر کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے امان میں واقع صہیونی سفارتخانے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے عوام اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں اور اردن کے اعلی حکام سے مطالبہ کررہے ہیں کہ صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات منقطع کریں۔

الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ محمد ضیف کی اپیل کے بعد اردن کے عوام سڑکوں پر نکل گئے ہیں اور غزہ کے عوام کے حق میں مظاہرے کررہے ہیں۔

مظاہرین مقاومت اور غزہ کے عوام کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔ دراین اثناء امان میں سیکورٹی فورسز نےصہیونی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر نے عرب اور مسلمان ممالک کے عوام سے اپیل کی تھی کہ فلسطین اور مسجد اقصی کی آزادی کی تحریک میں شامل ہوجائیں۔

News ID 1922898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha