11 اکتوبر، 2023، 11:32 AM

مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ امریکی پالیسی کی شکست کی دلیل ہے، صدر پوٹن

مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ امریکی پالیسی کی شکست کی دلیل ہے، صدر پوٹن

عراقی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ امریکی پالیسی کی واضح دلیل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی وزیراعظم شیاع السودانی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی اور مشرق وسطی کے بحران میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران روسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی اور بحران خطے میں امریکی پالیسی کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امریکہ نے فریقین کے لئے قابل قبول حل پیش کرنے کے بجائے ایسا حل پیش کرنے کی کوشش کی جس کا محور امریکہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ روس عراق سمیت ہر ملک میں سویلین کو کم سے کم نقصان پہنچانے کے موقف کا حامی ہے۔ امریکہ نے ہر بار فلسطینی عوام کے مفادات کو نظرانداز کیا ہے۔

News ID 1919303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha