10 اکتوبر، 2023، 10:44 AM

ریاض فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہے/ہم جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔ سعودی ولی عہد

ریاض فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہے/ہم جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔ سعودی ولی عہد

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ ریاض فلسطینیوں کی اصولی حمایت جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پیر کے روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے جنگ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں کہا: ’’سعودی عرب فلسطین کی حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق، محمود عباس کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں بن سلمان نے فلسطینی قوم کے لیے ریاض کی اصولی حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فلسطین میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

دوسری جانب محمود عباس نے فلسطینی قوم کے موقف کے لیے ریاض کی اصولی حمایت کو سراہتے ہوئے سعودی ولی عہد سے مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے ہفتے (7 اکتوبر) کی صبح سے ایک درست اور مربوط کارروائی میں غزہ کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے غزہ کے اطراف میں موجود مقبوضہ بستیوں میں داخل ہو کر آدھے گھنٹے سے بھی کم عرصے میں مقبوضہ علاقے کی جانب 5 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل داغے۔

اس آپریشن میں صہیونی فوجیوں کا سول لباس میں فرار، سرحدی اہلکاروں کی ہلاکت، صیہونی گاڑیوں اور سرحدی چوکیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کو قبضے میں لینے کی تصاویر، غاصب صہیونیوں کی حیرت اور شکست کو ظاہر کرتی ہیں۔

News ID 1919289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha