24 نومبر، 2024، 3:38 PM

جنیوا میں ایران اور یورپ کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے، جاپانی میڈیا

جنیوا میں ایران اور یورپ کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے، جاپانی میڈیا

جاپانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ جنیوا میں ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جلد ایٹمی مذاکرات ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جاپانی نیوز ایجنسی کیودو نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری معاملے پر جلد مذاکرات ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے درمیان ایٹمی مذاکرات دو سال کے وقفے کے بعد 29 نومبر کو جنیوا میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

نیوز ایجنسی نے ایرانی سفارت کاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر پزشکیان حکومت نومنتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر یورپی ممالک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کا تعطل ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد منظور کرنے کے بعد ایران نے جدید سینٹری فیوژ نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1928348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha