9 مارچ، 2014، 4:10 PM

روحانی ، اشٹائن

علاقہ میں ایران کے اہم نقش کا اعتراف /تعمیری مذاکرات پر تاکید

علاقہ میں ایران کے اہم نقش کا اعتراف /تعمیری مذاکرات پر تاکید

مہر نیوز/ 9 مارچ / 2014 ء : یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں ایران کو علاقہ کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک علاقہ میں ایران کے نقش کو بہت ہی اہم سمجھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں ایران کو علاقہ کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک علاقہ میں ایران کے نقش کو بہت ہی اہم سمجھتے ہیں۔ اس ملاقات میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے یورپی ممالک کے ساتھ روابط ہمیشہ اچھے ، تاریخی اور سنتی رہے ہیں ایران اور یورپی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے لئے بہت سے مشترکہ اہداف اور مفادات ہیں۔ ایرانی صدر نےکہا کہ ایرانی حکومت مشترکہ مفاد اور باہمی احترام کی بنیاد پر یورپی ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔ صدر حسن روحانی نے کتھرین اشٹائن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت 28 یورپی ممالک کی نمائدگی کررہی ہیں اور ایران آپ کے اس دورے کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ایک اہم کڑی تصور کررہا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش نہیں کرنی چاہیے بلکہ ایسے ایٹمی پروگرام پر تشویش کرنی چاہیے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں نہیں ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران تعمیری مذاکرات کی ہمیشہ حمایت جاری رکھےگا۔

اس ملاقات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا کہ میں 28 یورپی ممالک کا حسن نیت پر مبنی پیغام لیکر ایران کے دورے پر آئی ہوں  اور یہ پہلا موقع ہے کہ میں ایٹمی پروگرام کےعلاوہ دیگر موضوعات پر ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کررہی ہوں اور ایران اور یورپ کےدرمیان تعلقات کو فروغ دینےکا یہ بہترین آغاز ہے اشٹائن نے کہا کہ نیویارک میں یورپی یونین کے سربراہ اور یورپی کمیشن کے سربراہ نے آپ سے ملاقات کو بہت ہی اہم قراردیا تھا اور یورپی ممالک علاقہ میں ایران کے کردارکو بہت ہی اہم سمجھتے ہیں۔ کتھرین اشٹائن نے اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے بھی ملاقات کی ۔کتھرین اشٹائن اصفہان کا دورہ بھی کریں گی۔

News ID 1834065

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha