14 فروری، 2017، 3:36 PM

ایران کا یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم

ایران کا یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے لیکزمبرگ کے وزير خارجہ نے ملاقات کی جس میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینےکا خیر مقدم کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے لیکزمبرگ کے وزير خارجہ جین اسلبرن نے ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینےکا خیر مقدم کرتا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں بینکوں اور بیموں کا اہم کردار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بینک اور بیمہ کے شعبوں میں تعاون اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یورپی یونین کے رکن ممالک کی گیس اور انرجی کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے اوراس طرح ایران و یورپی یونین کے رکن ممالک مل کر اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ شام، عراق، افغانستان ، یمن اور لیبیا میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہےاور دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں بھی ایران اور یورپی یونین کے رکن ممالک آپس میں تعاون فراہم کرسکتے ہیں۔

اس ملاقات میں لیکزمبرگ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور ایران اور لیگزمبرک کی سینٹرل بینکوں کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ ہوگيا  ہے اس نے کہا کہ ایران علاقہ کا اہم اور عظيم ملک ہے جو خطے میں امن برقرار کرنے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔

News ID 1870446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha