10 اکتوبر، 2023، 10:52 AM

صیہونی رجیم کی وحشت ناک جارحیت، غزہ کا پانی تک بند کردیا

صیہونی رجیم کی وحشت ناک جارحیت، غزہ کا پانی تک بند کردیا

صیہونی رجیم نے وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے پانی کی سپلائی لائن تک منقطع کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی رجیم نے مزاحمتی فورسز کا مقابلہ کرنے میں ناکامی اور ذلت آمیز شکست کے بعد بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے غزہ شہر کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع کر دی۔

الجزیرہ کے مطابق دو روز قبل صیہونی حکومت کے وزیر توانائی نے غزہ شہر کی بجلی منقطع کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب المیادین نے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں صوبہ خانیوس کے دارالحکومت میں ایک گھر پر فضائی حملے میں متعدد شہید اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 اس نیوز چینل نے فلسطین میں مقیم اپنے رپورٹر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں واقع "تل السلطان" کے محلے میں ایک اور رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا۔

 مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ شہر میں ایک اور مکان پر بمباری کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 50 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

 فلسطینی اسپتال ذرائع نے سوموار کی شب غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شہیدوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں میں اب تک 687 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ 

ادھر غزہ کی وزارت صحت نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہیدوں میں سے 140 بچے اور 105 خواتین ہیں۔

 وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 3726 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 10 فیصد بچے ہیں۔

News ID 1919290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha