15 جون، 2024، 5:34 PM

غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کا حملہ، متعدد شہید و زخمی

غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کا حملہ، متعدد شہید و زخمی

غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فورسز نے جارحانہ حملہ کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے زمینی اور فضائی حملہ کرکے غزہ کے مختلف علاقوں میں متعدد فلسطینی بے گناہوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

المیادین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے النصیرات کیمپ اور خان یونس کے مختلف مقامات پر بمباری کی ہے۔

علاوہ ازین رفح کے محلہ البرازیل میں فلسطینیوں کے مکانات پر حملے کی وجہ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

غزہ کے مشرق میں واقع شہر الشجاعیہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز کی بمباری کی وجہ سے کئی فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ایک شیرخوار بچہ بھی شامل ہے۔

News ID 1924701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha