علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
-
امریکی سرپرستی کے باوجود غاصب اسرائیل نابودی کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستانی سینیٹر
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 16مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے سہولت کار بھی نیست و نابود ہوں گے، امریکہ نے جس ناجائز ریاست کی بنیاد رکھی تھی وہ اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی عالم اسلام کی ایک قد آور اور باوقار شخصیت ہیں، پاکستانی سینیٹر
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عالم اسلام کے ایک نڈر، باشعور، بابصیرت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے فروغ کے لیے متحرک رہنما کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث افتخار و اعزاز ہے۔ امت مسلمہ کے اس عظیم رہنما کی راہ میں قوم کے ہر فرد کی نظریں بچھی ہوئی ہیں۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کے لیے کہا جواب نہیں آیا۔
-
مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنایا گیا، چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یمن پر امریکہ و برطانیہ کا حملہ جنگی قوانین اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے، یمن کو فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی سزا دی گئی ہے۔
-
سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی مہر نیوز سے گفتگو؛
شہید قاسم سلیمانی نے خود کو ولی فقیہ کے اندر فنا کردیا تھا
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید سلیمانی نے خود کو ولی فقیہ کے اندر فنا کردیا تھا۔ انہوں نے مقاومت کو بہت طاقت دی۔ مچھلی دینے کے بجائے جال بنانا سکھادیا یہی وجہ ہے کہ آج غزہ میں مقاومت بہت طاقتور ہے۔ غزہ میں اسرائیل ہی نہیں بلکہ مغرب اور امریکہ سارے مل کر لڑرہے ہیں لیکن سارے ہار رہے ہیں۔
-
فلسطین میں اسرائیلی جنایت کا سر پرست امریکہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا آج کا یہ عظیم اجتماع بصیرت و آگاہی کا ثبوت ہے، ہمارے قائد شہید علامہ عارف الحسینی نے سر زمین پاکستان پر امریکہ کو للکارا، وہ آزاد مملکت کے داعی تھے
-
امام حسن عسکری ع کی حیات طیبہ خدائے مہربان سے انس ومحبت اور صبر و شکر کا اعلی نمونہ
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آپ ع کی حیات طیبہ خدائے مہربان سے انس و محبت اور صبر و شکر کا اعلی نمونہ تھی، دین مبین کے تحفظ کی خاطر علمی جدوجہد، مخالفین کے شکوک و شبہات کا جواب، درست اسلامی افکار و نظریات کا پرچار اور اہم سیاسی اقدامات کے زریعے دین مبین کی حمایت اور مدد کی۔
-
جیل بھرو تحریک؛ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گرفتاری دے دی+ویڈیو، تصاویر
راولپنڈی میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی، بیرونی مداخلت کے خاتمے، آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم ہر اول دستہ ثابت ہو گی۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور عمران خان کی ملاقات، پنجاب حکومت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار
مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچے اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کے بیان پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا معاملہ، عمران خان آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کریں گے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وزیر اعلی پنجاب پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کے معاملے پر عمران خان آج شام زمان پارک میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کریں گے۔
-
پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہاکہ ملک بھر میں دہشت گردی کا پھر سے شروع ہونے والا سلسلہ تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں کی شجاعت اور فرض شناسی فابل تعریف ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے حکومتی مذاکراتی عمل کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
-
موجودہ دور میں زینبی کردار پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ موجودہ دور میں زینبی کردار پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔عالمی استکباری قوتیں امت مسلمہ سے ان کی ایمانی قوت چھیننے کے لیے تمام تر وسائل کا بھرپور استعمال کررہی ہیں۔