6 جنوری، 2023، 5:43 PM

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور عمران خان کی ملاقات، پنجاب حکومت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور عمران خان کی ملاقات، پنجاب حکومت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچے اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کے بیان پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچے اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کے بیان پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب حکومت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر عمران خان نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے آئندہ بھی سپورٹ کرنے کا عزم دہرایا۔

News ID 1914050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha