6 جنوری، 2023، 9:31 PM

غلامی قبول نہیں، ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہونی چاہیے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان

غلامی قبول نہیں، ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہونی چاہیے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان

عمران خان سے ملاقات کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ ملک کے اندر رجیم چینج کا منصوبہ بنایا گیا تھا، ہمیں دنیا کے کسی ملک کی غلامی قبول نہیں، ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہونی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مجلس وحدتِ مسلمین کو منا لیا، عمران خان سے ملاقات کے بعد رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو ہی اعتماد کا ووٹ دیں گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے عوام بھی اس نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل ق لیگ کے ساتھ تھے اور ابھی بھی ہیں، تمام تحفظات عمران خان کے سامنے رکھے ہیں، انہوں نے ان کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے، ووٹ پی ٹی آئی کی امانت ہے جہاں کہیں گے ڈال دیں گے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ملک کے اندر رجیم چینج کا منصوبہ بنایا گیا تھا، غلامی سے انکار آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری ہماری پاک سرزمین پر غیر ملکی فوجی اڈوں کی مخالفت، پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی ہونگے، یہ پاکستان کی عوام کا بیانیہ، ہمارا بیانیہ ہے اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ہے جو دین اسلام کا حکم بھی ہے، ہم اس بیانیے پر آخری سانس تک ثابت قدم رہیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے جو وعدے کیئے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ قرآن بورڈ اور امن کمیٹیوں میں نظر انداز کیا گیا اور عزاداری کے جلوسوں پر کاٹی گئی ایف آئی آرز بھی خارج نہیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس صوبائی اسمبلی کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے وہ جہاں کہیں گے ہم دے دیں گے کسی کے کال کرنے سے نہیں اور نہ ہی ہمیں کوئی کال کرنے کی جرآت کر سکتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہمارے تحفظات کو سنا ہے اور درست قرار دیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت جلد مجلس وحدت مسلمین کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں درپیش مسائل کو حل کر دیا جائے گا۔

News ID 1914051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha