15 مئی، 2024، 5:20 PM

امریکی سرپرستی کے باوجود غاصب اسرائیل نابودی کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستانی سینیٹر

امریکی سرپرستی کے باوجود غاصب اسرائیل نابودی کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستانی سینیٹر

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 16مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے سہولت کار بھی نیست و نابود ہوں گے، امریکہ نے جس ناجائز ریاست کی بنیاد رکھی تھی وہ اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے سہولت کار بھی نیست و نابود ہوں گے، امریکہ نے جس ناجائز ریاست کی بنیاد رکھی تھی وہ اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے، زوال پزیر ہوتی صہیونی ریاست کا وجود نابودی کے قریب یے، امریکہ کے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے تمام تر حربے ناکام چکے ہیں، پورے غزہ سمیت رفح پر غاصب اسرائیل کے حالیہ حملے اور ظلم وبربریت اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، فلسطینی مظلومین پر سات ماہ سے جاری سفاکانہ اور ظالمانہ کاروائیوں کے باوجود بھی اسرائیلی آرمی اپنے مقاصد میں ناکام ہے حتیٰ پانی و خوراک کی کمی کو جنگی ہتھیار بنانا بھی ان کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی نشل کشی امریکہ اور اس کے حواری ممالک کی ایماء پر ہو رہی ہے، بچوں، بوڑھوں، خواتین اور جوانوں کی المناک شہادت پر دلی افسوس ہوا ہے جس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ان حملوں سے تحریک مزاحمت کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مظلومین کی مقاومت میں اضافہ ہوا ہے، ارض فلسطین پر کوئی دن ایسا نہیں کہ بے گناہ مسلمانوں کا خون نہ بہا ہو اور کوئی شام ایسی نہیں گزری کہ کسی ماں کی گود نہ اْجڑی ہو، یہاں ہر روز قیامت ہے، ہر دن بلا ہے، ہر لمحہ مصیبت ہے، ہر ساعت دکھ، درد اور ابتلاء ہے۔ہم کل بھی امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات، متکبرانہ اور جارحانہ رویوں کی وجہ سے اسے مردہ باد کہتے تھے، آج بھی کہتے ہیں اور اس وقت تک کہتے رہیں گے کہ جب تک دنیا اس کے نجس وجود سے پاک نہیں ہو جاتی۔

News ID 1923971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha