ناصر عباس جعفری
-
مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد:
غدیر کی حفاظت تمام عاشقانِ ولایت و امامت کا فریضہ ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ غدیر کی حفاظت تمام عاشقانِ ولایت و امامت کا فریضہ ہے، غدیر کی کو بھلانے کی وجہ سے کربلا جیسا واقعہ پیش آیا تھا لہذا ہمیں ہر صورت پیغام غدیر کو فروغ دینا ہوگا اور کربلا شناسی تمام مبلغین کرام کے لیے اشد ضروری ہے.
-
اسلام آباد میں شہدائے خدمت کی یاد میں تقریب؛
شہید صدر رئیسی مدافع قرآن اور مظلومین فلسطین کی آواز تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی دنیا کے رہنماؤں کے لیے نمونہ عمل تھے، وہ انتہائی زاہد اور سادہ و محنتی انسان تھے، وہ یتیمی، غریبی اور مشکل ترین زندگی کے باوجود محنت سے آگے آئے اور اپنی عوام کی خدمت کی، عوامی خدمت کی بدولت وہ ایرانی عوام کے ہردلعزیز رہنما تھے۔
-
امام خمینیؒؒ دین خدا کے عظیم محافظ، اسلامی اصولوں اور اقدار کے حقیقی نگہبان تھے، پاکستانی سینیٹر
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رہبرِ کبیر حضرت روح آللہ الموسوی الخمینی رضوان اللہ کی 35ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ امام خمینی جیسی تاریخ ساز اور نابغہ روزگار شخصیت کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتا ہوں، آپ دین خدا کے عظیم محافظ، اسلامی اصولوں اور اقدار کے حقیقی نگہبان تھے۔
-
امریکی سرپرستی کے باوجود غاصب اسرائیل نابودی کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستانی سینیٹر
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 16مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے سہولت کار بھی نیست و نابود ہوں گے، امریکہ نے جس ناجائز ریاست کی بنیاد رکھی تھی وہ اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
-
اسرائیل اس جنگ سے بچ گیا تو عالم اسلام کے لئے خطرہ ہو گا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ غزہ کے مجاہدین پورے جہان اسلام کا دفاع کر رہے ہیں، اگر اسرائیل کا خاتمہ نا ہوا تو جہاں اسلام کے ممالک خطرے میں رہیں گے۔
-
امت مسلمہ کا مطالبہ رہا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔
-
صیہونی عزائم عالمی امن کے لیے بدترین خطرہ بن چکے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق کی سربلندی اور باطل طاقتوں کے خلاف اسماعیل ہنیہ کی قربانیوں،ان کے غیر معمولی مزاحمتی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
-
عالم اسلام کی خاموشی ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، ایم ڈبلیو ایم پنجاب
لاہور میں پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اس سال ہمارا دل فلسطینی مظلوموں کیلئے سخت رنجیدہ ہے، 33 ہزار مظلوم و بے گناہ فلسطینیوں کو وحشیانہ بمباری سے شہید کیا جا چکا ہے، عالم اسلام کی خاموشی ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
-
ایرانی قونصلیٹ پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی سینیٹر
سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلرسیکشن پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو بین الاقوامی قوانین اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینیٹر منتخب ہوگئے
پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، (ن) لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع
کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کیجانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔
-
عمران خان سے ملاقات نا کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے یہاں بدترین حالات ہیں۔
-
پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات، آزاد امیدواروں سے متعلق امور پر مشاورت
پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
پاکستان میں انتخابات کے بعد بھی سیاسی رسہ کشی کا ماحول گرم؛ کیا تناو ختم ہو جائے گا؟
عمران خان سے وابستہ آزاد امیدواروں کی غیر متوقع کامیابی نے اس قیاس کو تقویت دی ہے کہ حالیہ متنازعہ انتخابات کے بعد ملکی سیاسی بحران جاری رہے گا۔
-
تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد،آزاد خارجہ پالیسی اور عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار کی بنیاد پر ہے
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد ، آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری، سرحدوں کےتحفظ، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار،مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے لیے آئینی حقوق کے حصول بیانیہ کی بنیاد پر ہے۔
-
مزاحمت کا سامنا نہ کر سکنے والا دشمن پیٹھ پیچھے وار کرنے پر اتر آیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید قاسم سلیمانی کے مرقد کے قریب عام شہریوں پر ہونے والی کاروائی کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔
-
سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی مہر نیوز سے گفتگو؛
شہید قاسم سلیمانی نے خود کو ولی فقیہ کے اندر فنا کردیا تھا
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید سلیمانی نے خود کو ولی فقیہ کے اندر فنا کردیا تھا۔ انہوں نے مقاومت کو بہت طاقت دی۔ مچھلی دینے کے بجائے جال بنانا سکھادیا یہی وجہ ہے کہ آج غزہ میں مقاومت بہت طاقتور ہے۔ غزہ میں اسرائیل ہی نہیں بلکہ مغرب اور امریکہ سارے مل کر لڑرہے ہیں لیکن سارے ہار رہے ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے تحت جنوبی پنجاب پاکستان میں فلسطین مارچ؛
بزدل اسرائیل اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے نہتے عوام کا قتل عام کر رہا ہے
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے فرعون غزہ پر حملہ آور ہیں، خدا چاہتا ہے مظلومین ظلم کے مقابلے میں فریاد بلند کریں۔
-
پاکستان میں حماس کے نمائندے کی سربراہ ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات؛
ہم خون کے آخری قطرے تک آزادی فلسطین کے مقدس کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
ڈاکٹر ابو زہیر نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آزادی فلسطین مارچ، ریلیوں، اجتماعات، کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کو فلسطینی عوام کی طرف سے سراہتے ہوئے کہا آپ ہمارے بیانیہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
-
پاکستانی صوبہ "خیبر پختونخوا" میں آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد؛
اسرائیل اور اس کے سرپرست بیانیے کی جنگ ہار چکے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
کوہاٹ میں آزادی فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا ہم اس غاصب صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔
-
اسلام آباد میں بچوں اور خواتین کی حمایت مظلومین فلسطین ریلی؛
مقاومت کی تحریک نے امریکہ و اسرائیل کی باطل قوتوں کو پسپا کر دیا ہے، مقریرین
فلسطینوں کی بے مثال مقاومت اور جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام امام بارگاہ G/6-2 تا ڈی چوک اسلام آباد خواتین اور بچوں کی حمایت فلسطین و دفاع غزہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
-
اسرائیل کے فلسطینی عوام پر اندوہناک مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ سید حسنین عباس گردیزی
مجلس علماء مکتب شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو انسانی اقدار سے عاری درندگی اور سفاکیت کے لیے جواب دہ ہونا پڑے گا، آج کے دن ہم اپنے مظلوم مگر بہادر فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے نکلے ہیں۔
-
اسلام آباد میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی؛
ہم سب عہد کرتے ہیں کہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
حمایت فلسطین ریلی سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول ص کو وہ مسلمان چاہئیں جو مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف پوری استقامت سے کھڑے ہوں، اس وقت فلسطینی مظلوموں پر اسرائیل کی شکل میں ابراہا کا لشکر حملہ آور ہے،نوزائیدہ بچوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے۔
-
فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ غیور اور شجاع فلسطینیوں کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
-
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پریس کانفرنس؛
پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں کام کرنے والے احمقوں کی جنت میں ہیں
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسرائیل سے لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ رہے ہیں، اپنے اتحادیوں کے ہمراہ پاکستان کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، آج اسرائیل بہت کمزور ہو چکا ہے، پاکستان۔میں اسرائیل کی حمایت میں کام کرنے والے احمقوں کی جنت میں ہیں، اسرائیل کو تسلیم کرنا یعنی کشمیر کو بھول جاناہے۔
-
سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ڈنمارک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن الحکیم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔